Wednesday, July 9, 2008

European Film Festival

دہلی میں یوروپیئن فلم فسٹیول
بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی ہلچل کے درمیان عالمی فلم میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیۓ گزشتہ ہفتہ دہلی میں یوروپیئن فلم فسٹیول کا انعقاد کسی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں تھا۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اس فسٹیول کا انعقاد انڈیا ہیبیٹیٹ سنٹر میں کیا گیا اور اس میں یورپ کے ان ممالک کی فلمیں دکھا‎ئی گئیں جن سے عام طور پر روشنائی کا موقع نہیں مل پاتا ہے۔

اس نمائش کا افتتاح سلووینیا کی فلم 'شارٹ سرکٹ' سے ہوا یہ فلم پچھلے دنوں میونخ فلم فسٹیول میں بھی دکھا‎‏ئی گئی تھی۔ سلووینیا کی یہ فلم اس سال یوروپیئن فلم پروموشن کا بھی حصّہ ہے۔ اس کے علاوہ اس نمائش میں بلجیئم کی فلم 'لانگ ویکنڈ'، آسٹریا کی 'دی ادر سائڈ آف دی برج'، سلوواک ریپبلک کی 'ٹو سلیبلس بیہائنڈ'، جرمنی کی 'یلّا'، آ‏ئرلینڈ کی 'لاسٹ آف دی ہائی کنگس'، برطانیہ کی اسٹیفن فرائی: دی سکرٹ لائف آف اے مینک ڈپریسوو'، چک فلم 'اٹس سپرنگ ان پراگ ایوری ایئر'، ایستونیا ئی فلم 'گولڈن بیچ'، سوئیڈن کی 'کڈس ان دی ہوڈ' اسپین کی فکّی او' اور رومانیا کی 'آکسیڈنٹ' شامل رہیں۔
آٹھ دنوں تک جاری رہنے والے اس وفلم فسٹیول میں دہلی کے ناظرین کو دس سے زیادہ ایسی وفلموں کو دیکھنے کا مو‌قعہ ملا جو عام طور پر یورپ کی میں منعقد ہونے والی فلمی نمائشوں میں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں

No comments: